سوات (مارننگ پوسٹ) ضلع باجوڑ پشاور کے ساتھ شامل کرنا ، سی پی سی میں ترمیم ، اور ایڈیشنل کمشنر کے ناروا روئیے کے حوالے سے سوات بار ایسو سی ایشن کا اجلاس ، اجلاس میں وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، گذشتہ روز سوات بار ایسو سی ایشن کا اجلا منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار کے صدر عبدالحلیم ایڈوکیٹ، سوات بار کے صدر اختر منیر ایڈوکیٹ ، شمشیر علی ایڈوکیٹ ، محمد ظاہر ایڈوکیٹ ، اصغر خان ایڈوکیٹ ، محمد امین ایڈوکیٹ ، شعبان ایڈوکیٹ ، سوات بار کے جنرل سیکرٹری عنایت خان ایڈوکیٹ ، علی نامدار ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ ضلع باجوڑ چونکہ جوڈیشری اور جغرافیائی لحاظ سے ملاکنڈ ڈویژن کے ساتھ ہے ، اسی طرح ریونیو اور پولیس سائیڈ پر ملاکنڈ ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے ، دوسری ضلعوں کوعدالتی سائیڈ پر اپنے ریجن کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جبکہ ضلع باجوڑ کو پشاور کے ساتھ شامل کیا جا رہا ہے ، جو کہ یہ وہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے یہ ہمیں ہر گز منظور نہیں ،ضلع باجوڑ کو عدالتی سائیڈ پر مینگورہ بینچ کے ساتھ شامل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ سی پی سی میں کئے ترمیم ہمیں قابل قبول نہیں، اس حوالے سے وکلاء برادری کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سی پی سی میں ہونے والے ترمیم سے یہاں کے عوام مشکلات سے دوچار ہوں گے ، لہٰذا اس ترمیم کو واپس لیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ایڈویشنل کمشنر کا روئیہ وکلاء برادری سے ٹھیک نہیں ہے اور وکلاء کے ساتھ بد مزاجی سے پیش آتے ہیں اسلئے ایڈیشنل کمشنر کو سوات سے فوری طور پر تبدیل کیا جائیں ، اجلاس کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کیا جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم ڈویژن کے سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔
ضلع باجوڑ کو مینگورہ بینچ کے ساتھ شامل اورایڈیشنل کمشنر کو سوات سے فوری طور پر تبدیل کیا جائیں، سوات بار ایسو سی ایشن
