پشاور(آئی این پی ) خیبرپختوانخوا پولیس نے جعلی لائسنس کی روک تھام کے لیے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دیا۔صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جعلی لائسنس کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری و جرائم کی روک تھام کیلیے نیا فارمولا متعارف کرا گیا ہے، خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس کی جانب سے کیو آر کوڈ والا ڈرائیونگ لائسنس تیار کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک برانچ پشاور میں تیار کیے جارہے ہیں۔کیو آر کوڈ لائسنس کے اجرا کے بعد ٹریفک وارڈنز کو ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔