سوات (مارننگ پوسٹ)ضلع شانگلہ میں موسم سرما کے پہلے باربرف باری کا سلسلہ جاری۔ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اڑھ لی ہے ۔ برف باری کی وجہ سے مین شاہراؤں پر ڈرائیوروں کو شدید قسم کے مشکلات سے سامنا کرنا پڑتا ہے اور برف باری کی وجہ سے اکثر مین شاہرائے بند ہوتے ہیں جن کی بناء پر سیاح اور دیگر راہگیر مشکلات سے دوچار ہو جاتے ہیں ۔ اس نسبت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے عوامی فلاح و بہبود کے خاطر ایک ٹیم زیر قیادت ایس ڈی پی او الپوری امجد علی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بشیر احمد تشکیل دی کہ وہ مین شاہراہ شانگلہ ٹاپ سے الپوری تک پولیس جوانوں کو کم سے کم مقدار کے فاصلے پر تعینات کریں کہ وہ اجنبی ڈرائیوروں اور دیگر راہگیروں کے ساتھ ہر قسم تعاون کرین کہ کہیں مسافر اور دیگر راہگیروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے تمام پولیس جوانوں کو سختی سے ہدایت جاری کر دی ہے کہ ہم عوام الناس کے خادم ہے انکی ہر قسم خدمت کو فرض عین سمجھ کر سر انجام دیں گے ۔ شانگلہ کو انے والے سیاح کے ساتھ امتیازی سلوک کو اپنائیں ، برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کا پھیسلنے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے اس لئے انے والے سیاح و دیگر راہگیروں اور ڈرائیور حضرات کو التماس کی جاتی ہے کہ ٹائر چھین کے بغیر گاڑیاں چلانا برف باری میں موت کو خود دعوت دینے کے متراف ہے۔ اس لیئے اپنے گاڑیوں کو ٹائر چھین لگانے کی سختی سے پابندی کریں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے مزید کہا ہ عوام الناس اور خاص کرڈرائیورں حضرات کو بھی چایئے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرکے ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ روڈ کی بندش اور حادثات میں کمی آسکیں ۔ مندرجہ بالا ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے شانگلہ ٹاپ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانان جسکی قیادت اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم کر رہے ہے نے شانگلہ کو آنے والے سیاحوں اور دیگر راہگیروں کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ سیاح اور دیگر راہگیروں نے شانگلہ پولیس کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں شانگلہ پولیس پر ناز ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں عوام الناس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں ۔