پشاور(نیوز)خودکار حاضری نظام کے عدم استعمال پر محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے تمام اضلاع کے ضلعی تعلیمی افسران کے دفاتر میں تعینات تمام سکیلوں کے ملازمین کو بائیو میٹرک کے ذریعے اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے اس حوالے سے مقررہ اقات کے مطابق حاضری نہ لگانے والے سٹاف کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کا عندیہ دیا گیاہے واضح رہے کہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعاون سے صوبے کے سرکاری دفاتر بشمول محکمہ تعلیم کے ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک سسٹم پر منتقل کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ محکمہ تعلیم کے دفاتر میں اس نظام کے تحت حاضری لگانے کا تصور موجود نہیں جس پر گزشتہ روز ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے تمام ملازمین کو ڈیوٹی اوقات کار پر عملدرآمد کرنے اور دفاتر میں آمد اور اخراج کے وقت بائیو میٹرک سسٹم پر انگوٹھے لگانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے تمام اضلاع کے ضلعی تعلیمی افسران کو بھیجے گئے احکامات کے مطابق اگر کسی ملازم کی جانب سے بائیومیٹرک کے ذریعے حاضری لگانے سے قاصر رہاتو وہ اپنی غیرحاضری سے متعلق متعلقہ افسران کو باقاعدہ درخواست متعلقہ انتظامیہ کو دینگے لیکن مسلسل تین دن تک غیرحاضر رہنے پر ملازمین کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائیگی۔