ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر وکلاء کا ٹیکس کے نفاذ کے خلاف صوبہ بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا بار کونسل نے 500روپے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف عدالتوں سے بائیکاٹ کی کال دی تھی جس پر آج صوبہ بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ جاری ہے ۔
بار کونسل کے عہدیداروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وکلا500 روپے ماہانہ فکس ٹیکس اور نان فائلر کیٹیگری کا نفاذ مسترد کرتے ہیں، وکلاایف بی آر سے رجسٹریشن نہ کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ وکلاپر ٹیکس کی پالیسی آئین پاکستان اور وکلاکی عزت مجروح کرنے کے مترادف ہے ،حکومت نے وکلاسے مشاورت کیے بغیر ان پر ٹیکس پالیسی لاگو کی ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں ہے ۔