سوات (مارننگ پوسٹ)ڈی ائی جی ملاکنڈڈویژن محمد سعید خان وزیرنے خپل کور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا ،خپل کور فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی کرائی ،گذشتہ روز ڈی ائی جی ملاکنڈڈویژن محمد سعید خان وزیر نے خپل کور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر محمدعلی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں ادارے کے تمام پروجیکٹس کے بارے میں انہیں بتایا ، ڈی ۔ائی ۔جی ملاکنڈ کو بعد میں خپل کورویلج شیراڑی گلکدہ لے جاکر انہیں نئی تعمیر شدہ پہلے بلاک کے بارے میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی انہیں بتایا گیا کہ خپل کو ر ویلج بچوں کو دس ،دس کی تعد اد میں الگ الگ فلیٹ میں پیڈ مدرز کے ساتھ رکھا جائیگا جس سے انہیں فیملی کا ماحول مہیا ہو گا اور انکی بہترین انداز سے تربیت کا موقع ملے گا اور انہیں احساس کمتری بھی نہیں ہوگی، خپل کور ویلج کے اندر ایک پرائمری سکول اور تفریحی پارک بھی بنایا جائیگا اور کرایہ کے لئے فلیٹس بھی بنائے جائینگے جس کا کرایہ اسی ویلج کے ضروریات کو پورا کرئیگا ۔ڈی ۔ائی ۔جی صاحب کو خپل کور ماڈل سکول بوائز کیمپس مکانباغ اور گرلزگلکدہ کا تفصیلی دورہ کرایا گیا ۔۔انہوں نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور خاص طور پر بچوں کے کردار سازی کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ڈی ائی جی محمد سعید خان وزیر نے خپل کور فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی اور ادارے کی کامیابی کے لئے دُعا کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ۔ ادارے کے ڈائریکٹرنے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انتہائی مصروفیت کے باوجود انہوں نے خپل کور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا،جس سے ہمارا حوصلہ مزید بڑھ گیا ۔
ڈی ائی جی محمد سعید خان وزیرکا خپل کور فاؤنڈیشن کا دورہ ،ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
