()کرونا کی دوسری لہر،سوات میں مزید13 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3811 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان کے مطابق مزید 8 افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3608 ہوگئی۔ سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 10 ہے۔ 347 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ اب تک اس وائرس سے119افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔