لاہور(آن لائن)جیل میں قید نواز شریف کیلئے مشقت کا معاوضہ مقررکر دیا گیا، سابق وزیراعظم کو قیدیوں کو پڑھانے کے بدلے5ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔اربوںروپے کی جائیداد کے مالک سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اب چند ہزارروپے کے عوض محنت مشقت کریں گے۔نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے قید بامشقت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد خود اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ جیل میںقیدیوں کو پڑھانے کا کام کرنا پسند کریں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اس خواہش کو نہ صرف پورا کر دیا گیا ہے، بلکہ اب ان کیلئے اس کام کا معاوضہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوازشریف قیدیوں کوپڑھائیںگے,5ہزار روپے معاوضہ ملےگا۔
