پشاور:پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبدالشکورپر مشتمل دور کنی بینچ نے ملٹری کورٹ سے سزایافتہ ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کی جانب سے لارجربنچ بنانے کی استدعامسترد کردی اورملٹری کورٹ کے فیصلوں کیخلاف دائر100سے زائدرٹ درخواستوں کی سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی،دورکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائرایک ضمنی درخواست کی سماعت کی،دوران سماعت وفاق کی جانب سے عامر جاوید ایڈوکیٹ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاضی بابرارشاد جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر لارجربنچ بنانے کی استدعامسترد کردی اور تمام کیسز کو 26نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز تمام کیسز کا فیصلہ سنایاجائے گا
فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کے تمام کیسز کا فیصلہ 26 نومبر کو سنایاجائے گا
