سڈنی( این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں، مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تمام پانچ ون ڈے میچز اب یو اے ای میں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران 2 ون ڈے کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جبکہ سیریز کے باقی میچز یو اے ای میں ہونا تھے۔ آسٹریلیا نے 1998سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔
آسٹریلیا نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا
