اسلام آباد(آئی این پی) ای او بی آئی کے پنشنرز کیلئے اچھی خبر آگئی ، ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 20فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پنشن کا اطلاق یکم ستمبر2018سے ہوگا۔ بدھ کے روز وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 20فیصد اضافہ کردیا ہے۔ ای او بی آئی پنشنرز کی کم از کم پنشن 6500روپے مقرر کردی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 20فیصد بڑھانے کی منظوری دی تھی
ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 20فیصد اضافہ
