(مارننگ پوسٹ ) پشاور: کورونا وائرس کے پیش نظر خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کے پی کے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا،جس میں کرونا وائرس سمیت 10ایجنڈوں پر بحث کی گئی۔کے پی کے کابینہ نے تعلیمی اداروں کو 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سکول بند کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے باعث کیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے سکولوں کی بندش،سیاسی،سماجی رابطوں کی جزوی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔طور خم بارڈر کی بندش کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کا کہنا ہے کہ حالات کنڑول میں ہیں تاہم احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام خوف کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں
کورونا وائرس،خیبر پختونخوا میں 15 روز کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند
