سوات (نامہ نگار) کبل جو ڈیشل کمپلکس کے باہر شوہر نے فائرنگ کر کے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا پولیس کی بر و قت کا روائی ملزم آلہ قتل سمیت گر فتا ر ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے THQہسپتال کبل منتقل کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج مزید تفتیش شروع تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز جو ڈیشل کمپلکس کبل میں پیشی کیلئے آئے ہو ئی خاتون مسماۃ (ن) دختر اسلم خان سکنہ کو کا رئی کو پولیس رپورٹ کے مطابق اس کے شوہر ابراہیم ولد عبدالرشید سکنہ برہ سمئی نے غیرت کے نام پر پستول سے فائرنگ کر تے ہوئے قتل کر دیا ملزم ابراہیم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈھائی ماہ قبل مقتولہ مسما ۃ (ن)نے گھر سے بھا گ کر تاج محمد ولد باروز خان سکنہ ٹیکسلا راولپنڈی کے سا تھ شا دی رچائی تھی جس کے خلاف تھانہ شاہ ڈھیرئی میں با قا عدہ طور پر ایک FIRبھی درج کی گئی تھی اس حوالے گذشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر موقعہ پا کر مقتولہ پر پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیایاد رہے کہ جو ڈیشل کمپلکس کبل کے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتا ر کر لیا جس کے بعد مقدمہ درج کر کے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ۔