سوات(مارننگ پوسٹ)صوبے میں زرعی انقلاب لانے کیلئے کوششوں پر محب اللہ خان کی کارکردگی قابل تحسین قرار، پورے صوبے کے وزراء اور کابینہ میں محب اللہ خان کو عمران خان اور محمود خان کا خراج تحسین گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کے درمیان ملاقات میں خیبر پختونخواہ کے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں صوبے میں زرعی انقلاب لانے سوات سمیت صوبہ بھر میں فیش ہچری فارمز، ویلیجز اور مرغیوں کے فروغ کیلیے اقدامات پر عمران خان نے محکمہ زراعت و لایؤ سٹاک کی کارکردگی کی تعریف کی اور صوبائی وزیر محب اللہ خان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور محمود خان کو ہدایت کی کہ صوبے میں زراعت کی ترقی کیلئے مزید کوششیں بروئے کار لائیں اور اسمیں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کریں محب اللہ خان کو صوبے میں بہتر کارکردگی پر قابل رشک قرار دیا اور انکی کارکردگی کی تعریف کی۔
صوبے کے تمام وزراء اور کابینہ میں محب اللہ خان کو عمران خان اور محمود خان کا خراج تحسین
