اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی شناختی کارڈ کے بغیر دلہا اور دلہن کے شادی کرنے پر پابندی کی خاطر دی مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء میں شادیوں کی رجسٹریشن میں ترمیم کی تجویز دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ترمیم کا بل پنجاب اسمبلی میں جمع کروایا گیا۔بل کے سیکشن 5 کے سب سیکشن 1 کے بعد (1a) کے اضافہ کی ترمیم کی تجویز کی گئی۔ ترمیم کے تحت کوئی بھی شادی دلہا اور دلہن کے قومی شناختی کارڈ کے بغیر رجسٹرڈ نہیں ہو گی۔ اس وقت قانون کے مطابق شادی کی رجسٹریشن کے لئے دلہا اور دلہن کے شناختی کارڈ کے موجود ہونے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔
قومی شناختی کارڈ کے بغیر دلہا اور دلہن کی شادی پر پابندی کی تجویز
