اسلام آباد ()پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کاآغاز کر دیا ۔ ہفتہ کے روز وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ای کامرس سروس کا افتتاح کیا۔اس موقع پروفاقی وزیرکاکہناتھا کہ پاکستان پوسٹ اپنی سروسز کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کررہاہے، پاکستان پوسٹ عنقریب اس ملک کا ایک توانا اور منافع بخش ادارہ بنے گا،پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے اس ادارے کو منافع بخش بنائیںگے۔ مراد سعیدنے کہاکہ روایتی خط و کتابت میں عالمی سطح پر کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے پوسٹل سیکٹرکومسائل کاسامناکرناپڑا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس بزنس میں پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پوسٹ کے ساتھ 120 پارٹنر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروباری طبقہ کو اس سسٹم کے ذریعے اپنی چیزیں فروخت کرنے کا موقع ملے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے پائلٹ پراجیکٹ وزیراعظم کا پوسٹر بھیج کر شروع کیا،اب پرانا کلچر ختم ہوچکا ہے ،اب پاکستان پوسٹ کے ذریعے 50 ہزا روپے گھر کی دہلیز پرپہنچائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ارجنٹ میل سروس کا بھی آغاز کردیا ہے ،ایکسپورٹ پارسل کی سہولت دے رہے ہیں ،اس سروس کو پوری دنیا میں شروع کرنے جارہے ہیں۔ پہلی سہہ ماہی میں ادارے کا ریونیو 184 فیصد بڑھا ہے ۔مراد سعید نے کہاکہ مارچ میں لاجسٹکس کی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں ،ایک سال میں پاکستان پوسٹ کو منافع بخش بنائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیر تین گاڑیاں 1لاکھ 46 ہزار ریسٹ ہائوس کا بل پوسٹل سروسز سے لیتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وزارت کا ابھی تک ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔
پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کاآغاز کر دیا
