سوات( مارننگ پوسٹ ) ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن ، اور ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ سوات بورڈ کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور ان کے مشکلات سے بخوبی اگاہ ہے ، تمام اداروں سے سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے ، سوات بورڈ میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے ، محکموں میں جزاء اور سزاء کا عمل بھی جاری ہے ، اچھے کارکردگی والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جبکہ غفلت بھرتنے والے کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ، کرپشن اور ظلم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اور بورڈ کی ٹیم اچھی کارکردگی دیکھا رہے ہیں اپ لوگوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور ہمارا تعاون اپ کے ساتھ ہے ، تمام محکموں میں سیاسی سفارش اور دباؤ کا خاتمہ کردیا ہے اورہماراوژن سب لوگوں کے سامنے ہیں ، اب لوگوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، صوبائی حکومت اپ لوگوں کے ہر ممکن تعاون جاری رکھیگی ، انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ نے جو ترقی حاصل کی وہ کسی سے ڈھکی چپی نہیں ہے اور حالیہ وقت انہوں نے جو کامیابی حاصل کی ہے اور طلباء و طالبات کے لئے جو اسانیاں پید اکی ہے اسکو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہاہ ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی جارہی ہے اور تمام کام میرٹ بورڈ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی جارہی ہے اور تمام کام میرٹکے بنیاد پر کرنے کی ہدایت کی ہے، جس سے ایک سسٹیمیٹک طریقے سے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اسمیں مزید بہتری لائی جائیگی ،اس موقع پر چیئرمین سوات بورڈ پروفیسر تصبیح اللہ خان اور کنٹرولر عمر حسین خان نے مہمانون کی تفصیلی بریفنگ دی اور انکا شکریہ ادا کیا ۔
سوات بورڈ میں اہم اجلاس, تعلیم اور صحت کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے,پی ٹی آیی ایم پی ایز
