پشاور()خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں پیداواری صلاحیت کے مطابق چھوٹے چھوٹے صنعتی یونٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں محکمہ صنعت کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں تمام حکومتی اور اپوزیشن ارکان سے تجاویز اور سفارشات مانگی جائیںگی گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایم ایم اے کے عنایت اللہ خان نے کہا کہ صوبے میں421 چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں وزیر اعلیٰ کے معائون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تین تجارتی سنٹرز قائم کئے ہیں اور یہ منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جا چکا ہے صوبے میں وفاق کے تعاون سے چلنے والے کارخانے غیر فعال ہیں ہر ضلع میں پیداواری صلاحیت کے مطابق چھوٹے چھوٹے یونٹس کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں تمام ڈپٹی کمشنرز سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں جس پر سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ ہر ضلع میں ایم پی ایز کی نمائندگی ایوان میں موجود ہے اور محکمہ صنعت ہر ایم پی اے سے ان کے ضلع کے مطابق پیداواری صلاحیت سے متعلق سفارشات مانگے حکومت ایک سال اگر شاہراہیں نہیں بناتی تو کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر چھوٹے چھوٹے یونٹس کو ترقی دینے سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اس کیلئے حکومت کو قرض بھی لینا پڑے تو لے لیںاور ایک ہفتہ کے اندر تمام ایم پی ایز اپنے اضلاع کی پیداواری صلاحیت سے متعلق سفارشات اور تجاویز محکمہ صنعت کو ارسال کردے بعد ازاں معائون خصوصی برائے صنعت نے تمام ایم پی ایز سے سفارشات مانگ لئے۔
پختونخوا صوبے کے تمام اضلاع میں چھوٹے چھوٹے صنعتی یونٹس بنانے کا فیصلہ
