پشاور()تین شعبوں میں ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی پر محکمہ صحت کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں مذکورہ سپیشلٹی کی خالی اسامیوں پر تعیناتی جوئے شیر لانے کے برابر ہوگیا ہے ہسپتالوں میں 3 سو سے زائد اسامیاں خالی ہیں جس کیلئے آئندہ 10 سالوں میں بھی امیدوار دستیاب نہیں واضح رہے کہ پتھالوجی،انستھیزیا اور ریڈیالوجی کے شعبے ڈاکٹرز کیلئے غیر پر کشش شعبوں میں تبدیل ہوگئے ہیں مذکورہ شعبوں میں لوگ ایف سی پی ایس کیلئے نہیں آتے جبکہ پی جی ایم آئی اور میڈیکل کالجز میں بھی اس حوالے سے کم دورانیہ کے تربیتی کورس ڈیزائن نہیں کئے گئے ہیں جس کیو جہ سے ان شعبوں میں ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ کی اسامیاں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اگر ان شعبوں میںرواں برس سے بھی داخلے دئیے جائیں تو پھر بھی تعیناتیوں میں دس سال کا عرصہ لگے گا کیونکہ وظائف اور مراعات کے باوجود بھی ڈاکٹرز تینوں غیر پرکشش مہارتوں سے دور بھاگ رہے ہیں۔