سوات(مارننگ پوسٹ) مقامی سطح پر ٹماٹر کی پیداوار میں کمی اور انڈیا کی منڈیوں سے پاکستان کو سپلائی بند ہونے کے بعد سوات میں ٹماٹر کی اڑان بدستور برقرار ہے اتوار کے روز بھی ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں سو روپے سے 120 روپے تک نرخ چڑھ گئے چند ہفتے قبل سوات کی سبزی منڈیوں میں ٹماٹر تیس روپے سے لیکر چالیس روپے فی کلو تک دستیاب تھا جبکہ بھارت سے بھی وسیع پیمانے پر ٹماٹروں کی ترسیل جاری تھی جسکے باعث قیمتیں مستحکم تھیں تاہم پاکستان اوربھارت کے مابین کشمیر کے معاملے پر کشیدگی سے انڈیا کے کسانوں نے ٹماٹروں کی سپلائی پنجاب اور سندھ لے راستوں سے معطل کردی ہے اس وقت سوات سبزی منڈی میں ٹماٹروں کی قیمتیں آہستہ آہستہ مزید بڑھائی جارہی ہیں شہر میں ٹماٹر 1سو روپے سے لیکر 120 روپے فی کلوتک فروخت ہورہے ہیں۔
سوات میں ٹماٹر کی اونچی اڑان، مارکیٹ میں فی کلو قیمت120سے بڑھ گئی
