سوات(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا ہے کہ سرسبز پاکستان لوگوں کے ترقی وخوشحالی کے لئے اہم حیثیت رکھتا ہے موسمیاتی تبدیلی کے لئے کلین اینْد گرین پاکستان مہم کے تحت ملک بھر میں دس ارب پودے لگانے کی مہم کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی عمران خان کاوژن ملک کو ترقی کے راہ پر لانا ہے اور آئندہ نسلوں کے لئے بہتر ماحول فراہمی کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہارایم این اے سلیم الرحمان پی ایس ڈاکٹر خلیل احمد نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت گزشتہ روز مختلف مقامات بریکوٹ وغیرہ تحصیل ناظم پی ٹی آئی کارکنان مقامی پبلک سکولوں کے بچوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیاڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ نسلوں کے لئے مشکلات میں کمی کرنے کی مہم کو کامیاب بنانا چاہےئے تاکہ آنے والے نسلوں کے لئے بہتر ماحول فراہم کرنے میں کردار اداکرسکیں انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لئے کلین اینْد گرین پاکستان مہم کے تحت ملک بھر میں دس ارب پودے لگانے کی مہم کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی عمران خان کاوژن ملک کو ترقی کے راہ پر لانا ہے اور آئندہ نسلوں کے لئے بہتر ماحول فراہمی کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پودا لگانے کے ساتھ آگاہی واک بھی کیا گیا جس کے قیادت ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگرعلاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی