خیبر پختونخوا کے سرکاری اور نجی سکولوں میں طلبہ کو بھاری بھر کم بستوں سے نجات دلانے کیلئے محکمہ تعلیم میں سری لنکن ماڈل متعارف کرانے پر غور شروع کردیا ہے جس کی روشنی میں طلبہ کے تین چوتھائی سے بھی کم وزن کے سکول بیگ تجویز کئے جائینگے واضح رہیکہ سرکاری اور نجی سکولوں میں بیگ اور کتابوں ،کاپیوں وغیرہ کے زیادہ وزن سے بچوں کے جسمانی اور ذہنی نشوونما پر منفی اثرات کی وجہ سے سابق حکومت نے اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کی روشنی میں اس وقت سکولوں میں بچوں کیلئے الماریاں مختص کرنے اور کتابوں کے حجم میں کمی وغیرہی سفارشات تجویز کی گئی تھیں محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے طویل مشاورت کی روشنی میں خیبر پختونخوا میں سری لنکا کے سکولوں میں کتابوں اور بیگ کے وزن کیلئے رائج پیمانوں کو متعارف کرانے پر غور شروع کیا گیا ہے جس میں بچوں کے وزن کے مطابق کتب اور سکول بیگ کا وزن رکھا جائیگا ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے تجاویز اور سفارشات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس پر آئندہ ماہ کے دوران پیش رفت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔