اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے چار مطالبات تسلیم کرلئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی کاکہناہے کہ قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا جبکہ پشتونوں کے بلاک شناختی کارڈ بحال کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں بیشتر چیک پوسٹس ختم کر دی گئی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر پہلے ہی کام ہو رہا ہے۔
پختون تحفظ موومنٹ کے چار مطالبات حکومت نے تسلیم کر لئے
