صوبائی انسپکشن ٹیم نے محکمہ آبپاشی سوات سرکل کے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز میں مبینہ طور پر ہونیوالی بے قاعدگیوں کے بارے میں انکوائری شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے مختلف شکایات ملنے کے بعد محکمہ آبپاشی سوات سرکل میں ہونیوالے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز میں مبینہ بے قاعدگیوں کے بارے میں صوبائی انسپکشن ٹیم کو تحقیقات اور انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کیں جس کے بعد صوبائی انسپکشن ٹیم نے محکمہ آبپاشی سے سوات سرکل کے ٹینڈرز کا تمام ریکارڈ طلب کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹینڈرز میں بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آنے پر محکمہ آبپاشی نے تمام ٹینڈرز منسوخ کردیئے ہیں۔
محکمہ آبپاشی سوات سرکل کے کروڑوں روپے کے ٹینڈرز میں ہونیوالی بے قاعدگیوں کے بارے میں انکوائری شروع
