سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ پر محکمہ صحت نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف لازمی سروس ایکٹ قانون کے تحت کارروائی کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی فہرست پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کی روشنی میں ہسپتالوں میں کسی قسم کے ناخوشگوارصورتحال کی صورت میں تمام تر ذمہ داری ڈاکٹرز پر ڈالی جائیگی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے احتجاج کے پیش نظر گزشتہ روز صوبائی حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کررکھا ہے جس پر جمعرات کے روز محکمہ صحت کا پہلا اجلاس ہوا ہے اس سلسلے میں تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف ہسپتالوں کی سطح پر کارروائی تجویز کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے اس حوالے سے یہ بھی واضح کردیا گیا ہے کہ اگر کسی مریض کی موت یا اس کے صحت کو ڈاکٹرز کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ہڑتالی ڈاکٹرز پر ہوگی ذرائع نے بتایا کہ ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے افراد کیخلاف بھی متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے اس کے علاوہ ہڑتال میں ملوث ڈاکٹرز کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جنکی فہرست مرتب کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ دیگر ہسپتالوں کی طرح تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو بھی لازمی سروس ایکٹ کیخلاف اقدامات پرقانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے پشاور کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کرنیوالے ڈاکٹرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے دوسرے اضلا ع سے تفصیل ملنے کے بعد حتمی کارروائی کی جائیگی۔
صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
