سوات    (مارننگ پوسٹ)   سوات کے علاقے کوکارئی میں بھائیوں نے گلے کا پھندا ڈال کر اپنے ہی بھائی کو قتل کردیا۔ ایک بھائی کو گرفتار کرلیا گیا،دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ڈی ایس پی سیدوشریف سرکل اکبرحیات خان کے مطابق مقتول بخت زیب ولد گل فروز اٹھاہ روز قبل گھر سے لاپتا ہوگیا تھا جس کی لاش گذشتہ روز ڈونگہ سر سے ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تو مقتول کے ملزمان اس کے اپنے ہی بھائی نکلے۔ پولیس کے مطابق ملزمان عمررحمان اورمحمد زیب نے مبینہ طور پر اپنے ہی بھائی بخت زیب کے گلے میں پھند ا ڈال کر قتل کیا ہے۔ وجہ قتل مقتول کاکردار بیان ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک ملزم عمررحمان کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دوسرے بھائی کی تلاش جاری ہے۔