سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا کتاب میلے میں 4ہزار سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں،20سے 50فیصدتک کے رعایتی نرخوں پر دستیاب کتابوں میں ڈاکٹر ز،وکلاء،شہری اور طلبہ گہری دلچپسی لے رہے ہیں،کتاب میلے کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنرسوات ہیڈکوارٹر عامر علی شاہ نے کیا،نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ کتابوں میں ثقافت،تاریخ،جغرافیہ،ناول،افسانوں،کہانیوں اور نصابی کتابوں سمیت دور جدید کی کتابیں اور قرآن کریم کی تفاسیر اور احادیث کی شرح کی بے شمار کتابیں بھی اسٹالوں کی زینت بنی ہوئی ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عامر علی نے کہاکہ اس کتاب میلے کا بنیادی مقصد انسان اور کتاب کی دوستی کو بڑھانا ہے تاکہ ہماری نئی نسل کتاب کی اہمیت کو جان کر اسی سے رشتہ جوڑے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے کتاب کے میلے اب ہر شہر کی سطح پر سجائے جائیں گے تاکہ کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔