سوات(مارننگ پوسٹ) مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر اور جنرل سیکٹری کو عدالت نے جیل بھیج دیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے مسلم لیگ ن کے صدر عبدالغفور اور جنرل سیکرٹری عثمان غنی جن کے خلاف محکمہ سوئی گیس نے پائپوں کی چوری کا مقدمہ درج کیاتھا پیرکے روز سیدوشریف میں عدالت نے ان کی بی بی اے کو منسوخ کرکے جیل بھیجنے کی احکامات جاری کردی جس پر پولیس نے دونوں کو عدالت سے گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا۔
سوات،مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر اور جنرل سیکٹری عدالت سے گرفتار، جیل منتقل
