سوات(مارننگ پوسٹ) الیکشن کمیشن نے میڈیا کے خبرو ں پر ایکشن ،سوات ضلع بھر میں 13پولیس سٹیشنز کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ منسوخ کردیا ،تمام ایس ایچ او ز کو فوری طور پر دوبارہ اپنے پولیس سٹیشنز میں چارج سنبھانے کا حکم ،ڈی پی او سوات نے الیکشن کمیشن کے پابندی کے باوجود 13ایس ایچ اوز کا تبادلہ کیا تھا ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 14تاریخ تک ضمنی انتخابات کے پیش نظر تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن ڈی پی او سوات اشفاق انو ر نے الیکشن کمیشن کے احکا مات کو نذر انداز کرکے سوات ضلع بھر میں 13پولیس سٹیشنز کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ کیا تھا جس میں پولیس سٹیشن مینگورہ ،غالیگے ،چپریال ،مٹہ ،ملم جبہ ،سیدوشریف ،بنڑ ،چارباغ ،مدین اور دیگر شامل تھے جس کی خبر میڈیا نے رپورٹ کیا تھا جس پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ایکشن لیکر تمام ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرکے دوبارہ اپنے اپنے پولیس سٹیشن میں چارج سنبھالنے کا حکم دے دیا ہے ۔تما م ایس ایچ اوز نے دوبارہ اپنے اپنے پولیس سٹیشن میں چارج سنبھال لیا ہے ۔۔