سوات(مارننگ پوسٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا حق اور سچ کا بیانیہ ہے سینٹ میں ووٹر کے ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ عوام پاکستان اور آئین کے ساتھ سنگین مذاق نہیں ہے ؟جس طرح بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت توڑی گئی جس طرح چیئرمین سینٹ کا الیکشن ہوا کیا وہ عوام اور آئین کے ساتھ نا انصافی نہیں ہے؟ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ سازشیں کب تک چلیں گئیں؟۔زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں عمران خان سے پوچھتی ہوں لوگوں کو بے وقوف کیوں بناتے ہو ادھر ادھر کے ڈرامے کیوں کرتے ہو عمران خان سیدھا کہو کہ تیرپر مہر لگائیں آئندہ انتخابات میں عمران خان اپنے ووٹروں کو کہیں گے کہ تیر پر مہر لگائیں۔زرداری اور عمران خان جس ایجنڈے پر اکٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کا ایجنڈا نہیں مریم نے کہا کہ تین مرتبہ منتخب ہونے والا وزیراعظم کل نیب عدالت میں اپنی پیشیوں کی نصف سنچری مکمل کرنے جا رہا ہے ایک وہ مشرف تھا جو قانون کو مکا دکھاتے ہوئے پاکستان سے نکل گیا جس نے آئین و قانون توڑا وہ کمر درد کا بہانا بنا کر ملک سے فرار ہو گیا۔ آئین و قانون کوتوڑنے والے کو واپس لانے کی کسی میں جرات نہیں۔پاکستان میں یہ دو نظام کیوں ہیں ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج سوات میں عوام کا سمندر نکل آیا ہے، عوام نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر لبیک کہہ دیا جبکہ نواز شریف کا حق اور سچ کا بیانیہ ہے۔سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ دو نظام کیوں ہیں،کیا پاکستان میں یہ دو نظام چلیں گے؟ جس نے آئین اور قانون توڑا وہ کمر درد کا بہانا بنا کر ملک سے فرار ہو گیا، کیا آئین اورقانون کو توڑنے والے کو واپس لانے کی کسی میں جرات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب یہاں دھماکے ہوتے تھے مشرف اور زرداری کا پاکستان تھا، سوات میں جب بارود کی بدبو تھی،تووہ مشرف کا پاکستان تھااور جب دہشت گردی مٹ گئی تو یہ نواز شریف کا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی گلیاں اور گھر آباد ہو گئے ، کے پی میں جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگائے گئے، کے پی حکمران سپریم کورٹ کے پیچھے جا کر کھڑے ہو گئے اور سوات میں سڑکیں بنانے کے بجائے اسلام آباد میں سڑکوں پر جا بیٹھے۔مریم نواز نے کہا کہ کے پی کے حکمران اور عمران خان مہرہ بن کے استعمال ہو رہے تھے،جب یہاں سیلاب آیا تھا اس وقت کہاں تھے عمران خان اور کے پی کے حکمران؟انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ اور ووٹ لیکر آنے والے کو بھی عزت دو،سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا کیا وہ آئین کے ساتھ مذاق نہیں؟ یہ سازشیں کب تک چلیں گی؟اور میں عمران خان سے پوچھتی ہوں کہ لوگوں کو بیوقوف کیوں بناتیہو؟ ادھر ادھر کے ڈرامے کیوں کرتے ہو، سیدھا کہو کہ تیر پرمہر لگائیں۔مریم نواز نے بتایا کہ زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں،آئندہ انتخابات میں عمران خان اپنے ووٹر کو کہیں گیکہ تیر پر مہر لگائیں، وہ جس ایجنڈے پر اکٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کا ایجنڈا نہیں، جس جھنڈے کے نیچے اکٹھے ہوئیوہ عوام کانہیں، جس ایجنڈیپر اکٹھے ہوئے وہ ایجنڈا عوام کا نہیں اور آپ کو پتا ہے وہ جھنڈا کس کا ہے اور وہ ایجنڈا کس کاہے۔ آخر میں مریم نواز نے شرکاء جلسہ سے وعدہ لیا کہ آندھی آئے یا طوفان آئے ، مقدمے چلیں یا جیل ہو، نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑوگے، عدل اور انصاف کا مقدمہ لڑیں گے۔