سوات (مارننگ پوسٹ) سوات سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر عام آپریشن بند کر دیے گئے۔ پانچ اپریل تک عمر اور فٹنس سرٹیفکیٹ کو بھی بند کردیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن تھیٹروں میں صرف ایمرجنسی آپریشن کئے جائیں گے اور تمام الیکٹو (عام) آپریشن تا حکمِ ثانی نہیں ہوں گے۔
سوات سیدو ٹیچنگ ہسپتال عام آپریشن،عمر اور فٹنس سرٹیفیکٹ کے لئے بند













