محکمہ ہائیر ایجوکیشن نےصوبے کے تمام سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے کیلئے آن لائن داخلہ فارم کے نظام پر عملد رآمدکیلئے ایک مرتبہ پھر کالجز کی انتظامیہ کوہدایت جاری کردی ہے ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری کالجز میں داخلوں کیلئے سابقہ طریقہ کارکو تبدیل کرتے ہوئے آن لائن داخلوں کا نظام متعارف کرایا ہے اس سلسلے میں ہائیر ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام سرکاری کالجز کے سربراہان کو دوسری مرتبہ کیلئے ایک مراسلہ ارسال کیاہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے صوبے کے سرکاری کالجز میں داخلہ نظام کو شفاف بنانے کیلئے تمام سرکاری کالجز میں مینول نظام کے تحت داخلہ فارم جمع کرانے کاسسٹم ختم کردیاہے جو طلباء وطالبات فرسٹ ایئر میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہو وہ آن لائن داخلہ فارم نظام کے تحت اپنے فارم پرکرکے بھجوائیںگے اور داخلہ کیلئے صرف آن لائن فارمز ہی کو ترجیح دی جائیگی ۔