سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے علاقے اوڈیگرام میں قائم آنکھوں کے مفت اسپتال ایل آر بی ٹی میں آپریشن کے دوران جراثیم سے 7افرادکی بینائی متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر متاثرہ افراد نے تھانہ رحیم آباد میں پہنچ کر اسپتال انتظامیہ کے خلاف رپورٹ درج کرادی،اسپتال انتظامیہ نے انفیکشن ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر عارضی طور پر بند کرکے صفائی شروع کردی ہے،پولیس اسٹیشن میں موجود متاثر ہ افراد محمدزبیر ولد سرزمین سکنہ سخرہ مٹہ،دوا گل ولد عبدالرزاق سکنہ شین فتح پور،امیر زمان ولد سیداحمد خان سکنہ چکدرہ،عمر گل ولد خوشحال سکنہ الپورئی،موسیٰ خان ولد میر احمد خان سکنہ بیلکانئی شانگلہ،مسماۃ تاز مینہ بیوہ محمد یونس سکنہ بیلے بابا شانگلہ اور مسماۃ جمیلہ زوجہ محمد رحیم سکنہ نیو کالونی مٹہ نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ انکشاف کیا ان کا ایل آر بی ٹی میں آپریشن کیا گیا آپریشن کے بعد ان کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں ان کی نظر لگنے میں دشواری کا سامنا ہے،اس سلسلے میں اسپتال کے انچارج ڈاکٹر افضل خٹک نے بتایا کہ ان مریضوں کی آنکھوں کو انفیکشن ہوگیا ہے جس کے بعد مزید آپریشن عارضی طور پر بند کردئے گئے ہیں اور آپریشن تھیٹر کی صفائی ہورہی ہے دوسری جانب متاثرہ مریضوں کاعلاج جاری ہے اور انشاء اللہ ان کا علاج ممکن ہوسکے گا۔
سوات ، اوڈیگرام میں آنکھوں کے مفت ہسپتال ایل آر بی ٹی میں آپریشن کے دوران 7افرادکی بینائی متاثر
