سوات(مارننگ پوسٹ) بارامہ چوکی کے احاطہ میں منظم چور گروہ سرگرم، چوکی سے 300 میٹر کے فاصلہ پر بیک وقت دو مختلف گاڑیوں کو چوری کرنے کی ناکام کوشش، اہلِ محلہ کے جاگنے پر چور گاڑیوں کے قیمتی مارکے اور ترپال لے اڑے، تفصیلات کے مطابق پولیس کی ناک کے نیچے چوروں کے منظم گروہ نے بارامہ چوکی سے محض 300 میٹر کے فاصلے پر رات کی تاریکی میں بیک وقت دو مختلف گاڑیوں کو چوری کرنے کی کوشش کی۔ اسی اثنا میں جب محلہ والے جاگ اٹھے، تو چور بھاگ نکلے۔ چور بھاگتے بھاگتے محمد افضل نامی شخص کی گاڑی سے قیمتی مارکہ اور ترپال لے اڑے۔ دوسرے محلہ دار علی اکبرکی گاڑی سے دروازے کے ساتھ لگے ربر اور ترپال لے اڑے اور ایک سائیڈ شیشہ بھی توڑا۔ اہلِحاجی بابا سیرئی کے رہائشیوں نے پولیس چوکی سے محض 300میٹر کے فاصلہ پر گاڑیوں کو چوری کرنے کی کوشش پر غم و غصے کا اظہار کیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے جان و مال کے تحفظ کی اپیل کی۔