سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو محب اللہ خان نے اپنے حلقہ نیابت پی کے 8 کے مختلف علاقوں اور دیہات کا تفصیلی دورہ کیا اور عوامی مسائل و مشکلات سے آگاہی کے علاؤہ علاقہ مشران سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا حلقہ کے دور افتادہ گاؤں لابٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ خان نے کہا کہ سوات بین الاقوامی سیاحت کی سرزمین بن چکی ہے اور سیاحوں کی اس جنت کو وفاقی و صوبائی دونوں حکومتوں کی سطح پر ترقی دی جا رہی ہے جس کے مثبت اثرات یہاں کے مقامی لوگوں پر پڑنا بھی لازمی ہے انہوں نے کہا کہ انکے حلقہ پی کے 8 سمیت پورے میں بہت جلد تمام شعبہ ہائے زندگی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف یہاں کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ ان کا معیار زندگی ترقیافتہ اقوام کے برابر لانے کی پوری کوشش بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سوات کے اکثر دیہات میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے جس سے ہماری حکومت بخوبی آگاہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں اسلئے بہت جلد جو سنگین مسئلہ انہیں درپیش ہے وہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام دوست پارٹی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق درجوق اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ وہ حکومت کے کارکردگی سے مطمئن ہیں محب اللہ خان نے یقین دلایا کہ پی کے 8 میں تمام جاری ترقیاتی کام بہت جلد پاتکمل تک پہنچ جائے گا صوبائی وزیر زراعت نے مختلف علاقوں میں جاکر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما روشن خان کے چچا، واحد زادہ اور عزیز زادہ کے والد اور شاہ خالد کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔
ایم پی اے محب اللہ خان کا پی کے 8 کے مختلف علاقوں اور دیہات کا تفصیلی دورہ، علا قہ مشران سے ملاقات
