پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے جس کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی گئی ہیں ، اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرزکو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں داخل ہورہا ہے جبکہ اتوار کے روز مغربی ہوائوں کی لہر صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ،مراسلہ کے مطابق اس صورتحال کے باعث خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع ملا کنڈ ،ہزارہ ،پشاور اور کوہا ٹ ڈویژن اوربنوں ڈویژن میںگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار سے جمعرات تک ڈی آئی خان کے بعض حصوں میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔اسی طرح ہزارہ ڈویژن میں تیز بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں تغیانی اورلینڈسلائڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے لہذاکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تما م ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اورایمرجنسی سروس عملہ اور مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیاحوں کو موسم کی پیشگی صورتحال سے آگاہ کیا جائے،پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ھیلپ لائن 1700پردی جاسکتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
