صوبائی حکومت نے میٹرک نتائج میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کے سربراہوں اور چھ اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز دینے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو گیارہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے میٹرک نتائج میں بہتر کارکردگی دکھانے والے سرکاری سکولوں کے سربراہوں اور اساتذہ کو نقد انعامات دینے کے لئے گیارہ کروڑ روپے کا فنڈز جاری کردیا ہے مذکورہ فنڈز صوبہ بھر کے ضلعی ایجوکیشن افسران کو جاری کیا گیا ہے میٹرک نتائج میں بہتر کارکردگی دکھانے والے سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ایک ایک لاکھ روپے جبکہ ہرسکول کے چھ بہترین اساتذہ کو پچاس پچاس ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے جائیںگے۔