پشاور: صوبائی حکومت نے میٹرک امتحانات میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خراب کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے ناموں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے جہاں ایک طرف میٹرک امتحانات میں بہترکارکردگی د کھانے والے اساتذہ کو نقد انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے وہاں دوسری جانب خراب کارکردگی د کھانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کے لئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک امتحانات میں خراب کارکردگی د کھانے والے اساتذہ کے بارے میں تفصیلات ضلعی ایجوکیشن افسران سے طلب کی ہیں جب کہ مذکورہ اساتذہ کے ناموں کی فہرستیں بھی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تیار کررہی ہے جو بعدازاں کارروائی کے لئے ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخواکو ارسال کئے جائیںگے ۔