تمباکو نوشی اور تمباکو سے بنی اشیاء کی کھلے عام فروخت روکنے کیلئے صوبائی سطح پر قانون سازی میں تاخیر کی وجہ سے محکمہ صحت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں نافذ وفاقی حکومت کے قوانین پر عملدرآمد کی درخواست کی ہے جس میں پبلک مقامات پر کارروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تمباکو اور سے جڑی اشیاء کی کھلے عام فروخت کو روکنے اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور پان وچھالیہ کے استعمال کے تدارک کیلئے صوبائی سطح پر کئی سالوں سے قانون سازی تجویز کی گئی ہے لیکن تاحال یہ قانون منظور نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت کو ٹوبیکو کے نقصانات سے بچنے کیلئے کارروائی میں مشکلات کاسامنا ہے ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ روز تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور نابالغ افراد کو فروخت کے علاوہ سگریٹ کمپنیوں کیلئے مقررہ معیار اور شرائط کی نگرانی کیلئے صوبائی قانون کے نفاذ تک ٹوبیکو آرڈیننس2002کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور نابالغ افراد کو فروخت پر پابندی،تمام ڈپٹی کمشنرز کوٹاسک حوالے
