لاہور: میو اسپتال میں کورونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا ہے جب کہ مزید 10 افراد میں اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
لاہور کے میو اسپتال میں زیرعلاج کورونا کا مشتبہ مریض دم توڑ گیا ہے۔ 50 سالہ غلام عمران کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔ غلام عمران گزشتہ دنوں ایران سے واپس لوٹا تھا اور 14 روز قرنطینہ میں گزار کر واپس لوٹا تھا۔ غلام عمران کو گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا، مریض کو آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں مزید 10 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 195 ہوگئی۔