سوات(مارننگ پوسٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ہم مخلص صحافیوں کے انتہائی قدر کرتے ہیں لیکن مایوسی پھیلانے والے کچھ نام نہاد صحافی سستی شہرت کیلئے بغیر تصدیق کے خبرچلاتے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں عوام اُن کے کسی بھی منفی پروپیگنڈے اور غلط چال میں نہیں آئینگے بلکہ اُن کو پوری طرح بے نقاب کرینگے ہم فرض شناس صحافیوں کو بدنام نہیں ہونے دینگے بہتر ہے کہ نام نہاد صحافی اپنا قبلہ درست کریں ورنہ انکے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی عوام کی بے لوث خدمت کا عمل ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا وہ اپنے حجر ہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران گفتگو کررہے تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام سرکاری ادارے مضبوط اور فعال بن چکے ہیں اب پورے ملک میں قانون کی حکمرانی ہے کرپٹ لوگ قانون کے شکنجے میں آچکے ہیں وہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے چیخیں ماریں اور دھرنے بھی دیں لیکن کوئی معافی نہیں ملے گی ان سے لوٹی تمام دولت واپس کی جائے گی اور قومی ترقی کا سفر تیز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترقی کا سفر جاری رہے گااور شہریوں کوزندگی کی زیادہ سے زیادہ آسانیاں مہیا کرنے کیلئے ہمارے اقدامات جاری رہینگے۔