سوات(مارننگ پوسٹ) شانگلہ کے فرض شناس پولیس آفیسر سب انسپکٹر فاتح زادہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے سب انسپکٹر فاتح زادہ نے دوران ملازمت مختلف شعبوں میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے اور ہر قسم کی جیلنجوں کا سامنا کیا سب انسپکٹر فاتح زادہ بطوراو ایس آئی شانگلہ تعینات تھے اور انتہائی ایماندار، مخلص اور اچھے کردار کے مالک تھے ان کی نماز جنازہ جمعہ کو مٹہ اغوان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ، ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ جاوید احمد چغتائی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شانگلہ حبیب اللہ، ایس ڈی پی او الپوری امجد علی، بی ڈی ایس انچارج حضرت رحمان اور ڈی ایس پی انچارج سید وزیر کے علاوہ پولیس افسران اور سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر فاتح زادہ ایک نیک اور فرض شناس انسان تھے انہوں نے سب انسپکٹر فاتح زادہ کی بیٹے کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ شانگلہ پولیس اس دکھ میں انکے برابر کے شریک ہے۔
شانگلہ پولیس آفیسر فاتح زادہ جاں بحق۔ نمازہ جنازہ میں ڈی پی او اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت
