سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ فلائی اوور متاثرین کے معاوضوں کے لئے 50 کروڑ مختص،معاوضوں کے حوالے سے متاثرین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ،فلائی اوور منصوبہ فیز 1 ہے جس کے تعمیر میں رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا،مینگورہ فلائی اوور تعمیر میں صوبائی حکومت نے تمام روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سنجید گی سے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،حکومتی زرائع، مینگورہ فلائی اوور ایک میگا پراجیکٹ ہے جس کے تعمیر میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے فلائی اوور معاوضوں کے حوالے سے متاثرین شدید تحفظات رکھتے ہیں،جسے دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صوبائی حکومت کے ایک زمہ دار عہدیدار نے یہ انکشاف کیا ہے کے فیز 1 میں مینگورہ فلائی اوور منصوبہ تعمیر کیا جارہاہے جبکہ کانجو فلائی اوور منصوبہ فیز 2 میں ہے جو اربوں روپے کے منصوبے ہیں یہ دونوں منصوبے مکمل کئے جائیگی