سوات (مارننگ پوسٹ) صوبائی حکومت کی جانب سے نئے ادارے کھولنے کے اعلانات تو ہورہے ہیں، لیکن بد قسمتی سے تحریک انصاف حکومت اب تک سوات میں 9 سالوں سے زیرِ تعمیر سوات یونیورسٹی کی عمارت تعمیر نہیں کراسکی۔ ابھی تک سوات یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ وطالبات کرایہ کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ کئی ایک عمارتوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جہاں پر سہولیات کا فقدان بھی ہے۔ سوات کے عوامی حلقوں نے تبدیلی سرکار سے زرعی یونیورسٹی بھی کرایہ کی عمارت میں کھولنے اور اس کے لئے الگ سے زمین خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت پہلے سوات یونیورسٹی کی تعمیر جلد ممکن بنائیں جبکہ نئے ادارے بعد میں بنوائیں، اہل سوات
