سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں مختلف واقعات کے دوران میاں بیوی سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وادئی کالام کے علاقے اشورن میں 8 سالہ بچہ سیف اللہ ولد خان زادہ گھر کے قریب گٹر میں گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال کالام اور بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے میں سوزوکی اور چنگ چی رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں رکشہ میں سوار یاسین اور اس کی بیوی مساۃ م زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ تحصیل مٹہ کے علاقے معصوم شہید میں معمولی تکرار پر ملزم نے اپنے بھائی ڈاکٹر علی کو لاٹھی کے وارکرکے شدید زخمی کردیا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بریم پل کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں عطاء اللہ سکنہ گل کدہ اور موسیٰ سکنہ سیج بنڑ زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ تیزرفتاری کی بنا پر پیش آیا۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقے ناوگئی میں موٹر کار کی ٹکر سے نو سالہ بچی ہریرہ دختر محمد ریاض زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے تمام واقعات کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔
سوات ، مختلف حادثات میں 8 سالہ بچے سمیت 7افراد زخمی
