سوات (مارننگ پوسٹ) جمعیت علمائے اسلام سوات کی جانب سے ملین مارچ کی تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں۔قائدین نے مختلف علاقوں کے دورے تیز کردئے۔ کارکنوں سے مشاورت اور اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کاکہناہے کہ 25جولائی کو ملین مار چ میں سوات سے تین سو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوگا۔ اس روز کارکنان وعہدیداران فضاگٹ بائی پاس پر اکھٹے ہوں گے جہاں سے قافلے کی شکل میں ملین مارچ کے لیے روانہ ہوں گے۔
جے یو آئی سوات کی جانب سے ملین مارچ کی تیاریاں زور وشورسے جاری
