سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے علاقے اتروڑ میں2کمسن بہنیں لکڑی کے رابطہ پل سے گر کردریائے سوات میں ڈوب گئیں۔ لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق وادئی کالام کے بالائی علاقے اتروڑ میں محمد نذیر کی دو کمسن بہنیں نو سالہ ریحانہ اورچھ سالہ رحیمہ لکڑی کا رابطہ پل پار کررہی تھیں کہ اس دوران رحیمہ کا پاؤں پھسل کر نہر میں جاگری جس پر بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگادی۔دونوں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ مقامی افراد نے امدادی کاررائیاں کرتے ہوئے دونوں بچیوں کی لاشیں نکال دیں جنہیں بعدازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔