سوات(مارننگ پوسٹ)کبل میں شادی شدہ خاتون کو سسرالیوں نے گولی مارکر قتل کردیا پولیس نے سسر اور دو دیوروں کو گرفتارکرلیا، کبل پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے کالاکلے میں شادی شدہ خاتون جوکہ چند دن قبل دارامان سے سسرارلیوں نے واپس لے کرآئے تھے۔گولی مار کرقتل کردیا پولیس کے مطابق مقتولہ کی ماں کی رپورٹ پر تین افراد جن میں مقتولہ کاسسر علی بہادر اور ان کے دوبیٹے حبیب الرحمان اور علی رحمان کو گرفتارکرلیاگیاہے، مقتولہ کے ماں نے الزام لگایاہے کہ ان کی بیٹی کا شوہر دوبئی میں برسرروزگارہے اور اس نے دوسری شادی کرلی ہے ان کے گھرمیں کئی سالوں سے تنازعہ چل رہاتھا مگر سسرارلیوں نے دھوکے سے ان کی بیٹی کو دارالمان سے لاکر قتل کردیاہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گولی مارکر قتل کردیاگیاہے۔ مزدید تفتیش جاری ہے۔