سوات(مارننگ پوسٹ)سوات پولیس اور ٹیم گرین رایڈرز نے مشترکہ طور پر موٹر سائیکل ڈرائیوروں میں فری ہیلمٹ تقسیم کی،مہم کا مقصد حادثات کی روک تھام اور نوجوانوں کی اصلاح کر ناہے،اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان نے میڈیاکے نمائیندوں کو انٹرویوں دیتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس اور ٹیم گرین رایڈرز نے مشترکہ طور پر موٹر سائیکل ڈرائیوروں میں فری ہیلمٹ تقسیم مہم کا آغاز بائی پاس روڈسے کیا،مہم کا مقصد حادثات کی روک تھام اور نوجوانوں کی اصلاح کر ناہے،انہوں نے کہا کہ ہم ٹیم گرین رایڈرز کے جوانوں کا بے حد مشکور ہیں کہ وہ پولیس کیساتھ اس مہم میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں،یہ مہم صرف مینگورہ شہر نہیں بلکہ پورے ضلع سوات میں ہوگا،ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس پی سٹی نے کہا کہ ہم نے آفسران بالا کے ہدایت پر ضلع بھر میں کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی شروع کی ہے جوکہ حادثات میں کمی آچکی ہے،ہم تما م والدین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور ان کی نگرانی خود ہی کرے،اور کمسن ہونے کیوجہ سے انکو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگادے،ایسا نہ ہو کہ انکی غفلت کیوجہ سے اپکی گھر ماتم میں بدل جائے۔