سوات (مارننگ پوسٹ) حسن کی وادی سوات کا چپہ چپہ خوب صورت اور دلکش ہے تب ہی تو جہاں بھی نظر جائے ایک سے بڑھ کر ہر نظارہ دل کو چھو لیتا ہے قدرت نے اس وادی کو اپنی بھرپور فیاضیوں سے نوازا ہے۔
مشرق کا سوٹرزلینڈ وادی سوات، جہاں ہیں دلکش نظارے، سہانا موسم، بہتیں آبشاریں، ٹھاٹھیں مارتا دریا۔ اس حسین وادی میں موسم جیسا بھی ہو لیکن یہاں سالہا سال ہی سیاحوں کی رش لگا رہتی ہے۔
اس حسین وادی کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور جنت نظیر وادیوں میں بسیرا کر لیتے ہیں۔ کالام، مد ین، مالم جبہ، گبین جبہ اور دیگر تفریحی مقاما ت تو سیاحوں کا مرکز ہی بن جاتے ہیں۔
سیاح سوات کی حسین وادی میں آتے تو ہیں لیکن جی ٹی روڈ، مالم جبہ روڈ اور بحرین سے کالام تک کی مرکزی شاہراہ کی ابتر حالت ان کا سارا مزا کرکرا کر دیتی ہے۔
حکومتی عدم توجہی کے باعث سوات کے حسن کو گرہن لگ رہا ہے۔ پی ٹی سی، سیاحوں کی جنت کہلانے والا مشرق کا سو یٹرز لینڈ کو اگر توجہ دی جائے تو عالمی سطح پر سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے۔